Brailvi Books

مچھلی کے عجائبات
1 - 55
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ رسالہ (53صَفْحات) مکمَّل پڑھ لیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
مسائل کے ساتھ ساتھ دلچسپ معلومات کا ذخیرہ ہاتھ آئے گا۔

دُرُود شریف کی فضیلت
     نبیِّ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسُول اکرم، شَہَنْشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے: جس نے یہ کہا:’’اللھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ اَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ‘‘۱؎ اُس کیلئے میری شَفاعت واجب ہو گئی۔   (مُعجَم کبیر ج۵ ص ۲۵ حدیث ۴۴۸۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 

چند انوکھی مچھلیاں 
سُوال: سمندر عجائبات سے بھراپڑا ہے اور مچھلیوں میں بھی قدرت کے ایک سے ایک کرشمے ہیں،چند مچھلیوں کے نام بہ نام کچھ حالات بیان کر دیجئے۔
جواب:چند مچھلیوں کا تذکِرہ حاضِر ہے :
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱   :اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!حضرتِ محمد  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پررحمت نازِل فرما اور انہیں قیامت کے روز اپنی بارگاہ میں مقرّب مقام عطا فرما۔